منگلورو:31/مارچ(ایس اؤ نیوز)بغیر اجازت والے کمپیوٹر اپلیکیشن (ایپ) کا استعمال کرتے ہوئے اولا ، ابیرا کیاب اور دیگر آن لائن کیاب اداروں کے خلاف مناسب کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے شہر کے آٹو مالکان اور ڈرائیور سنگھ محاذ نے ڈی سی دفتر کے روبرو احتجاج کیا۔
ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے سے پہلے آٹوڈرائیوروں نے شہر کے بلمٹھ شانتی نلیا سے ڈی سی دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر حقِ اطلاع کے ذریعے پتہ چلی معلومات کے مطابق شہر میں جُگون ، اولا، اُبیرا جیسے کیاب جاری ہیں، لیکن یہ کیاب کوئی اجازت یا منظوری نہیں لئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ پولس سے شکایت کی گئی ہے، اب ضلعی انتظامیہ کی توجہ راغب کرنے کے لئے دھرنا دیا جارہاہے، مناسب کارروائی کے لئے احتجاجیوں نے مطالبہ کیا۔ احتجاج میں آٹوڈرائیوروں اور مالکان کے مختلف سنگھا کے لیڈران ارون کمار، یادو پجاری، اشوک شٹی ، محمد عرفان ، شیکھر دیرل کٹے، سبھا ش کاؤور ، ابوبکر سورتکل ، جیرالڈ وغیرہ موجود تھے۔